حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے، شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

نائب صدر پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کی مذمت کرتے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عید سے پہلے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ قابل افسوس ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہا کہ تباہی سرکار منی بجٹ پیش کر کہ کہتی ہے عوام کو رلیف دیا ہے۔ کیا حکومت نے عوام کو عید پر یہ رلیف دیا ہے؟

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ پہلے ہی مہنگائی کی مجموعی شرح 12 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا حدف حاصل کرنے کے لئے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے، حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

The post حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے، شیری رحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email