عمران اشرف نے بلقیس ایدھی کو بھی اپنا دیوانہ بنالیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عمران اشرف نے پاکستان کی معروف سماجی شخصیت اور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی کو بھی اپنا دیوانہ کر دیا ہے۔

عمران اشرف نے فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بلقیس ایدھی کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

اداکار کے جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی ان کے ڈرامے میں کردار ’موسیٰ‘ کی تعریف کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

بلقیس ایدھی کہہ رہی ہیں کہ موسیٰ بہت پسند ہے ، میں بار بار انہیں دیکھتی ہوں۔‘

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ جو لوگ انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے ہیں، عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی صاحبہ آپ کی دعا میں رہنا آپ کو پسند آنا ایوارڈ ہے بلکہ کرم ہے۔

عمران اشرف نے لکھا کہ آپ اللہ کے پسندیدہ لوگوں میں سے ہیں وہ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، اللہ آپ کو صحت و تندرستی دے۔

The post عمران اشرف نے بلقیس ایدھی کو بھی اپنا دیوانہ بنالیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email