ٹی ٹونٹی میچز کیلئے مکمل پلان کرلیا ہے ، شاداب خان

نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میچز کیلئے مکمل پلان کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی سینئر ٹیم کیخلاف پلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ بھی ٹی ٹونٹی ٹیم میں آگئے ہیں، کافی فرق پڑے گا ، قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی میچز میں کارکردگی اچھی ہے، اعتماد کیساتھ میدان میں اتریں گے ، گزشتہ کچھ سیریز میں میری کارکردگی اچھی نہیں رہی ، انجریز کی وجہ سے کارکردگی پر فرق پڑا، اب ردھم میں آگیا ہوں۔

نائب کپتان نے کہا کہ میں انفرادی طور پر اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہوں ، میری ہمیشہ کوشش ہوتی کہ میں سو فیصد پرفارم کروں اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہوں ، میں فرنچائز اور قومی ٹیم میں ضرورت کے مطابق کھیلتا ہوں۔

شاداب خان نے کہا کہ بولنگ اچھی نہیں ہوئی ہے لیکن خوب محنت کر رہا ہوں سو فیصد دینے کے لئے ہر وقت کوشش کرتا ہوں ، جب سے انجرڈ ہوا ہوں پرفارمنس میں تھوڑا فرق آیا ہے ، انجری سے واپس آنے کے بعد اعتماد لانے میں وقت لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب گرین شرٹ پہن کر ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو ملک کے لئے کھیلنے کا دباؤ ہوتا ہے ،  یہ بات نہیں ہے کہ میں نائب کپتان ہوں تو کھیلتا رہوں گا ، ٹیم کی ضرورت کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں عثمان قادر پاکستان کا مستقبل ہے اسے بھی موقع ملے گا۔

نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ میں بولنگ میں بہت کوشش کر رہاہوں ، بولنگ پر ہمیشہ فوکس ہوتا ہے ، بیٹنگ میرا پلس پوائنٹ ہے ، پرفارمنس اچھی نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی پلئیر اچھا نہیں ہے ، ہم پروفیشنل ہیں ہمیں تنقید کو مثبت انداز میں لینا چاہیے۔

The post ٹی ٹونٹی میچز کیلئے مکمل پلان کرلیا ہے ، شاداب خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email