ازبکستان کے ساتھ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر گہرے تعلقات ہیں ، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ  تاریخی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر گہرے اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تاشقند میں وزیر اعظم ازبکستان عبداللہ آریپوف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ازبکستان سمیت وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس کے انعقاد پر وزیر اعظم ازبکستان کو مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ازبکستان اور اس کانفرنس میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ، وزیر اعظم عمران خان کا دورہ معاشی شراکت داری اور خطے میں اقتصادی، تجارتی و کثیر الجہتی روابط بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

The post ازبکستان کے ساتھ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر گہرے تعلقات ہیں ، شاہ محمود قریشی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email