چینی ماہرین کا تیارکردہ ایسا کپڑا جو جسم کو گرمی سے بچائے

آج ہم آپ کو ایک ایسے  جادوئی کپڑے کے بارے میں بتا رہے ہیں  جو جسم کو گرمی سے بچانے میں مو ثر کردار ادا کر تا ہے۔

سوشل میدیا رپورٹس کے مطابق چینی سائنس دانوں نے میٹا فیبرک نامی ایک ایسا کپڑا تیار کیا ہے جو جسم کے درجہ حرارت کو 5 درجہ سینٹی گریڈ تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میتا فیبرک بظاہر عام ٹی شرٹ کا کپڑا لگتا ہے لیکن یہ ایسی ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جو مڈ انفرا ریڈ ریڈی ایشن کو خارج کرتی ہے اور یوں پہننے والے کا درجہ حرارت گھٹاتی ہے۔

اس کپڑے کی تیاری کے بعد تجرباتی تحقیق سے یہ نتائج اخذ کیے گئے کہ عام سوتی کپڑے پہننے والے شخص کے مقابلے میں میٹا فیبرک پہننے والا شخص اپنے درجہ حرارت کو 4.8 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔

 

 

The post چینی ماہرین کا تیارکردہ ایسا کپڑا جو جسم کو گرمی سے بچائے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email