اب بلندی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ایسی موبائل ایپ جو یہ خوف دور بھگائیں

اکثر لوگوں کو بلندی سے اس قدر خوف آتا ہے کہ اگر وہ کسی بلند مقام پر کھڑے ہو جائیں تو وہاں سے گرنے کا خوف انہیں  بے چین کردیتا ہے۔

مگر اب بلندی سے گھبرانے کی بالکل بھی ضرورت نہیں کیونکہ امریکی ماہرین نے ایک ایسی  موبائل فون ایپ متعارف کروا دی ہے جو یہ خوف دور بھگانے میں بے حد کار آمد ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف ہیسل کے سائنس دانوں نے ایک ورچوئل رئیلٹی ایپ تیار کی ہے جو بطور خاص اسمارٹ فون کے لیے ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ایپ کی کاصیت یہ ہے کہ یہ  گھر بیٹھیں مختلف مشقوں سے بلندی کا خوف دور کرتی ہے۔

بیسل یونیورسٹی کے ماہرریسرچرز کی مدد سے ’ایزی ہائٹس‘ نامی یہ ایپ بنائی گئی ہے۔

یہ ایپ 360 کے دائرے میں مختلف بلندیوں کی تصاویر دکھاتی ہے اور ڈرون سے جمع کردہ ان تصاویر کو ہیلمٹ ڈسپلے کی مدد سے دیکھا جاسکتا ہے جسے ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ بھی کہاجاتا ہے۔

واضح رہےکہ تجربے کے دوران جن افراد نے دو ہفتوں کے دوران اس ایپ پر چار گھنٹے کی تربیت مکمل کی دیگر افراد کے مقابلے میں وہ اونچائی سے کم ڈرنے لگے۔

The post اب بلندی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ایسی موبائل ایپ جو یہ خوف دور بھگائیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email