کورونا کیسز میں اضافے ہوا تو اسکولز بند کرنے پڑیں گے، شہرام ترکئی

وزیر تعلیم خیبرپختونخواہ شہرام ترکئی نے امتحان کے دوران انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کینٹ نمبر 3 کا دورہ کیا ہے۔

شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ  کورونا کے کیسز میں اضافے کی صورت میں اسکولز کو مجبوراً بند کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے تیاری کرکے امتحان دے رہے ہیں جبکہ اس سال 7 لاکھ بچے امتحان دے رہے ہیں۔

شہرام ترکئی نے مزید بتایا کہ امتحانات کا دوسرا فیز عید کے بعد شروع ہوگا،  تمام طلبہ جو امتحان عید کے بعد دینگے وہ تیاری تیز کردیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ستمبر تک تمام نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا  گا۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ کورونا کا نیا ویرنیٹ آیا ہے لہذا ایس او پیز کا سختی سے خیال رکھا جائے گا جبکہ

تمام اساتذہ کی ویکسینشن ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ  کل سے شجرکاری مہم باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی جبکہ اس میں میں بچے اور اساتذہ مل کر پودے لگائیں گے۔

 

 

 

The post کورونا کیسز میں اضافے ہوا تو اسکولز بند کرنے پڑیں گے، شہرام ترکئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email