ان چیزوں کو فریج میں رکھنے سے اجتناب کریں

آج کے دور میں ہر گھر میں فریج ایک ضرورت سے کئی زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

فیرج میں کھانے پینے کا ہر سامان رکھا جاتا ہے تا کہ وہ دیر تک محفوظ رہے اور قابل استعمال بھی رہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم وہ چیزیں بھی فریج میں رکھ دیتے ہیں جن کو فریج میں رکھنے کے لئے  ماہرین منع کرتے ہیں۔

زیادہ تر خواتین کو یہ تک پتہ نہیں ہوتا کہ کچھ چیزوں کو فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ چیزیں کمرے کے درجہ حرارت میں بھی ٹھیک رہتی ہیں۔

انڈے:

 انڈے ہمارے ہاں فریج میں ہی رکھے جاتے ہیں، انڈوں کو رکھنے کے لئے ہمارے پاس فریج کے علاوہ کوئی جگہ ہی نہیں ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ فریج میں انڈے نہیں رکھنے چاہیئے ۔

انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھنے سے ان میں غذائیت اور پروٹین زیادہ مقدار میں بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے یہ زیادہ فائدے مند ہیں۔

ٹماٹر:

ٹماٹر کو فریج میں نہ رکھنے کی وجہ یہ ہے اس میں میلک ایسڈ پایا جاتا ہے اور زیادہ درجہ حرارت پر اس کی ایسٹک خصوصیات زیرو ہو جاتی ہیں ۔

ٹماٹروں کو فریج سے باہر رکھنا مناسب ہے، البتہ اگر آپ فریج میں ڈھیر سارے ٹماٹر رکھتی ہیں تو ان کو کسی کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں۔

کھیرے:

کھیرے کو فریج میں سب ہی رکھتے ہیں، لیکن ہمیں معلوم ہی نہیں کہ یہ کتنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

ایسا کرنے سے کھیرے میں موجود بیٹا ہائیڈروآکسل ایسڈز ری ایکٹنٹ بن جاتے ہیں، جن کی وجہ سے بدہضمی ہوسکتی ہے۔ لہٰذا خیال اور احتیاط لازمی کریں۔

The post ان چیزوں کو فریج میں رکھنے سے اجتناب کریں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email