ڈیڑھ ماہ میں میٹرو بس خراب ہونے کا پانچواں واقعہ نااہلی کی انتہا ہے ، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ میں میٹرو بس خراب ہونے کا پانچواں واقعہ نااہلی کی انتہا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جو شخص شہباز شریف کی میٹرو بس نہ چلا سکے  وہ 22 کروڑ عوام پہ مسلط ہے ، جو نواز شریف اور شہباز شریف کے بنائے ہوئے منصوبے نہیں چلا سکتا وہ ملک کو تباہ ہی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹرو بسوں اور اسٹیشن کی مرمت اور دیکھ بھال میں مجرمانہ لاپرواہی اور نااہلی قابل مذمت ہے جبکہ شہباز شریف کی بنائی میٹرو بس کو جنگلہ بس کہہ کر بدنام کرنے والا اسے چلانے کی اہلیت بھی نہیں رکھتا ہے۔

   126 ارب کے بی آر ٹی پشاور کے کھڈے کھودنے والے کو عام لوگوں ، طالب علموں اور خواتین کو روزمرہ سفر میں تکالیف کا احساس نہیں ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صاحب اور کرائے کے ترجمان زبان چلانے کے بجائے میٹرو بس چلائیں۔

 

 

 

The post ڈیڑھ ماہ میں میٹرو بس خراب ہونے کا پانچواں واقعہ نااہلی کی انتہا ہے ، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email