کورونا ویکسی نیشن کروانے والے شہریوں کےلئے بڑی خوشخبری

امریکا نے کورونا ویکسی نیشن کروانے والے شہریوں کےلئے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کروانے والے شہری کوویڈ19 کے ڈیلٹا سمیت تمام ویریئنٹ سے بھی محفوظ ہیں۔

عہدیداروں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کروانے والوں کو ابھی کسی قسم کا بوسٹر شاٹ یعنی تیسری خوراک لگوانے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہےکہ دوسری جانب دوا ساز کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ دو خوراکیں لگوانے والوں کو چھ مہینے بعد بوسٹر شاٹ لگوانا چاہیے تاکہ ڈیلٹا جیسے ویرینٹ سے تحفظ حاصل ہوسکے۔

The post کورونا ویکسی نیشن کروانے والے شہریوں کےلئے بڑی خوشخبری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email