جرمنی میں سیلابی صورتحال ، الرٹ جاری

جرمنی میں بدھ  کی صبح  ہونے والی لگاتار موسلادھار بارشوں نے جرمنی کے کئی شہروں کو سیلاب کی صورت حال سے دو چار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیگن ، ڈارٹمنڈ ، الٹینا نامی شہرسیلاب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ صوبے نارتھ رائن ویسٹ فالیا کے ایک شیر ڈوثلذڈورف میں صدی کے  سب سے بڑے سیلاب کی وجہ سے ایک پورا ضلع خالی کرادیا گیا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کو تے خانوں یا زیر زمین کار پارکوں میں نہ جانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کا کہنا ہے کہ صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا  میں سیلاب کی کارروائی کے دوران ایک فائر فائٹربھی ہلاک ہوگیا ہے جبکہ شہر کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے ٹوئٹر پر اعلان کیا  ہے کہ فی الحال متعدد کالوں کی وجہ سے ایمرجنسی کال اوور لوڈ ہوچکی ہے اور کہا ہے کہ  “صبر کرو ہم اپنی پوری کوشش کریں گے”۔

واضح رہے کہ ماہرین  کے مطابق  مزید ساری رات  بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔

 

The post جرمنی میں سیلابی صورتحال ، الرٹ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email