کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ، انتظامی حرکت میں آگئی

ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں  جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے18 کاروباری مراکز سیل کردیے گئے ہیں جبکہ  خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں پر بھی 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ِ

این سی او سی کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کے لئے اسپیشل مجسٹریٹس ، پاک فوج اور ایلیٹ فورس پر مشتمل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ، جنہوں نے بڑے مالز، مصروف ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ سنٹرز اور رش والے مقامات کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ مانیٹرنگ ٹیموں کو 55 بڑے کمرشل مراکز کا وزٹ اور 8 ادراوں کو کاروبار کے اوقات پر پابند کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

 

 

 

The post کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ، انتظامی حرکت میں آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email