ڈرائیونگ کے انداز سے الزائمر کی بیماری کا پتا چلایا جا سکتا ہے، نئی تحقیق

ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کے ڈرائیونگ کے انداز سے الزائمر کی بیماری کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے محققین نے ایک ریسرچ کے بعد یہ نتیجہ اخڈ کیا ہےکہ  ڈرائیونگ کے انداز سے لوگوں میں الزائمر کی بیماری کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے محققین کی ریسرچ کے مطابق عمر کے ساتھ ساتھ لوگوں کا ڈرائیونگ کا انداز بھی بدل جاتا ہے، جو کہ الزائمر کی بیماری کے ابتدائی مراحل کا پتا لگانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اس نئی تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ الزائمر کی علامات ظاہر ہونے سے 20 سال قبل ہی بیماری شروع ہو جاتی ہے۔

اس تحقیق کے سلسلے میں واشنگٹن میں 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو سروے میں شامل کیا گیا۔

اس ریسرچ کے حوالے سے ایک سال تک معلومات جمع کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ تحقیق میں شامل افراد کے گاڑی چلانے کے انداز میں واضح فرق ہے۔

الزائمر کی بیماری سے متاثرہ لوگ آہستہ گاڑی چلاتے ہیں اور رات کو کم سفر کرتے ہیں۔

الزائمر کے مریضوں کی نقل و حرکت کے بارے میں انکشاف کیا گیا کہ وہ ایک تو زیادہ ڈرائیونگ نہیں کرتے اور دوسرا یہ کہ  شارٹ کٹس کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔

The post ڈرائیونگ کے انداز سے الزائمر کی بیماری کا پتا چلایا جا سکتا ہے، نئی تحقیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email