کورونا رسک الأونس بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پولی کلینک کا دورہ کیا ہے اور تمام ہیلتھ مظاہرین سے ملاقات  کرکے انکو 31 جولائی کورونا رسک الأونس دینے کی یقین دہانی دلائی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا رسک الأونس بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا لیکن دیر آئے درست آئے، ملازمین کو الأونس کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ کورونا رسک الأونس ہر مہینہ تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائیگا ، فیڈرل ہیلتھ ورکرز نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر احسن طریقہ سے کام کیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ آج سے احتجاج ختم کرکے ییلتھ ملازمین پھر سے کام شروع کردیں گے جبکہ فیڈرل کے تمام ویکسی نیشن آج سے کھل جائیں گے ۔

واضح رہے کہ ہیلتھ ملازمین نے احتجاج ختم کرکے دوبارہ کام کا آغاز کردیا ہے۔

The post کورونا رسک الأونس بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا، ڈاکٹر فیصل سلطان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email