عاطف اسلم کا نیا گانا کب آرہا ہے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اپنے نئے گانے ‘رفتہ رفتہ’ کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان  سوشل میڈیا پر کردیا ہے۔

اس میوزک ویڈیو میں پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی بھی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کے متعلق بتایا ہے کہ وہ اپنے گانے کو 16 جولائی کو ریلیز کریں گے۔

عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی میوزک ویڈیو کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس پر عاطف اسلم کے ساتھ اداکارہ سجل علی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

انہوں نے یہ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محبت کو اس طرح محسوس کریں جیسے کبھی نہ کی ہو۔

دوسری جانب اداکارہ سجل علی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس میوزک ویڈیو کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

ترون چوہدری اور عمر احمد کی پروڈیوس کردہ اس میوزک ویڈیو کی ہدایات حسام بلوچ نے دی ہیں جبکہ میوزک اور بول مشہور پنجابی سنگر راج رنجودھ نے لکھے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ میوزک ویڈیو تارش میوزک کے بینر تلے ریلیز ہورہی ہے۔





The post عاطف اسلم کا نیا گانا کب آرہا ہے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email