کراچی میں سب سے زیادہ بارشیں کہاں ریکارڈ کی گئی ؟ اعداد و شمار جاری

شہر قائد میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے ، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہرقائد میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لانڈھی میں  9، اولڈ ائیرپورٹ میں 1 اعشاریہ 2 ، جناح ٹرمینل میں 3 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی اے ایف بیس فیصل میں 2 اعشاریہ 1 جبکہ  پی اے ایف بیس مسروراور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ 16 جولائی تک جاری رہے گا۔

 

 

 

The post کراچی میں سب سے زیادہ بارشیں کہاں ریکارڈ کی گئی ؟ اعداد و شمار جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email