عمران اشرف کے مداح نے انوکھے انداز میں بنائی ان کی تصویر

 عمران اشرف پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اور ڈراما اسکرپٹ رائٹر ہیں۔

عمران اشرف بہترین معاون اداکار کی کیٹگری میں اب تک تین ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔

حال ہی میں اداکار نے اپنے مداح کی بنائی گئی ایک تصوقیر کو اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

عمران اشریف کی شیئر کردہ اس پوسٹ میں ان کے مداح نے ان کی تصویر بنانے کے لئے کیلوں استعمال کیا ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے عمران اشرف کا کہنا ہے کہ ’ماشاء اللہ، میرا پاکستان کتنا قابل ہے‘۔

ان کا کیریئر مختلف اور ہٹ کر کردار ادا کرنے سے بنا۔ چاہے وہ ’الف، اللہ اور انسان‘ میں ایک خواجہ سرا کا رول ہو یا اب ’رانجھا رانجھا کر دی‘ میں بھولے کا انوکھا کردار جس نے ناظرین کا دل جیت لیا ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ایک پیغام میں اقرار الحسن نے پاکستانی اداکار عمران اشرف کو قابل تعریف کہا تھا۔

اپنے پیغام میں اقرار الحسن نے کہا ہے کہ عمران اشرف اداکاری کی سلطنت کے سلطان ہیں۔

انہوں نے عمران اشرف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہم سب کے سُپر اسٹار ہیں۔

واضح رہے کہ عمران اشرف کو اُن کے کردار موسیٰ کی وجہ سے پاکستان سمیت بھارت میں خوب شہرت مل رہی ہے، یہ کردار اُنہوں نے ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ میں ادا کیا ہے جو کہ ایک نجی ٹی چینل سے نشر کیا جارہا ہے۔

The post عمران اشرف کے مداح نے انوکھے انداز میں بنائی ان کی تصویر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email