کیرئیر کی شروعات میں ڈائیلاگز تک بولنا نہیں آتے تھے،آمنہ الیاس کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنے کیرئیر کی شروعات میں ڈائیلاگز تک بولنا نہیں آتے تھے۔

گزشتہ دنوں آمنہ الیاس نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیرئیر میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے گفتگو کی۔

واضح رہے کہ آمنہ الیاس نے فلم ’زندہ بھاگ‘ سے اداکاری کی دُنیا میں اپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی، یہ فلم سال 2013ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

آمنہ الیاس معروف فلم ’گُڈ مارننگ کراچی‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔

آمنہ الیاس نے بتایا کہ جب اُنہوں نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا تو اُس وقت اُنہیں ڈائیلاگز کی ادائیگی کرنا نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے اُنہیں بہت مشکل ہوتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اُنہیں سمجھ نہیں آتا تھا کہ وہ ڈائیلاگز کی ادائیگی کے دوران کہاں رُکیں اور کہاں بولیں، اس لیے اُنہیں اداکاری کی دُنیا میں بہت محنت کرنی پڑی۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ وہ اپنی اسکرپٹ کو بار بار پڑھتی تھیں اور اب اتنے عرصے کے بعد بھی وہ اکثر کیمرہ کے سامنے گھبرا جاتی ہیں۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ اُنہوں نے اپنے کیرئیر میں زیادہ اُتار چڑھاؤ نہیں دیکھے ہیں تاہم اُنہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جب اُنہوں نے فلم کی تو اُنہیں لوگوں کی طرف سے مثبت ردّعمل ملا جس کے بعد اُن کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگیا۔

The post کیرئیر کی شروعات میں ڈائیلاگز تک بولنا نہیں آتے تھے،آمنہ الیاس کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email