بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے بلوچستان کی محرومیوں میں مزید اضافہ کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی ، غربت، بے روزگاری نے صوبے کے طول و عرض میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وسائل کو عوامی فلاح کے لیے خرچ نہیں کیا گیا، اب تک اعلان کیے گئے بلوچستان پیکجز صرف کاغذوں تک محدود رہے مگر اب صوبے کے وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کیے جائیں۔

سراج الحق کا یہ بھی کنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دعوﺅں اور وعدوں کی ایک لمبی لسٹ بنارکھی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن اور مستحکم حکومت کے قیام کے لیے افغان عوام مذاکرات کریں، افغانستان میں امن کے قیام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

The post بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email