پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دوروپے چالیس پیسے،پٹرول کی قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے تک اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ چالیس پیسے بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ، قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ پٹرولیم لیوی میں ردو بدل میں قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے ، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد کل رات بارہ بجے سے ہوگا۔

The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email