سوات: سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم دہشتگر گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سوات سے نہایت مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا   ۔

ذرائع کے  مطابق  سوات میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ملاکنڈریجن  نے اہم کارروائی کرتے ہوئے نہایت مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا  ہے۔

گرفتار دہشتگرد کی شناخت کمانڈرحسین علی عرف عبداللہ عرف ازبک  کے نام سے ہوئی ہے جو کہ روپوش تھا۔

کمانڈرحسین علی پولیس اہلکاروں کے قتل اور دیگر دہشتگرد کارروائیوں میں مطلوب تھا جبکہ اس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔

The post سوات: سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم دہشتگر گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email