مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کراچی پولیس کا شاندار اقدام

مون سون کی طوفانی بارشوں میں سڑک پر شہریوں کی کاریں خراب ہونے کی پریشانی کی وجہ سے ون فائیو سے منسلک اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ماتحت نئے یونٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سکیورٹی مقصود احمد کا کہنا ہے کہ فری وہیکل رپئیرنگ سروس کے نام سے یونٹ کا آغاز کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر دو خصوصی گاڑیاں ماہر مکینوں کے ساتھ تیار کی گئی ہیں۔

مقصود احمد کا کہنا ہے کہ گاڑی میں پنکچر لگانے،  ہوا بھرنے سمیت تمام اوزار موجود ہیں جبکہ گاڑی میں ٹوچین،  آگ بجھانے کے آلات اور دیگر سامان بھی موجود ہیں۔

ڈی آئی جی سیکورٹی کا مزید کہنا تھا کہ شہری کسی بھی وقت مددگار ون فائیو پر رابطہ کرکے مدد طلب کرسکتے ہیں جبکہ ون فائیو کا عملہ 24گھنٹے شہریوں کی مدد کے لیے موجود رہے گا۔

The post مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کراچی پولیس کا شاندار اقدام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email