جنرل ندیم رضا سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کے وزیر دفاع کو جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں فوجی رابطوں میں اضاف،مختلف تعاون کے امور بھی زیر غور آئے۔

The post جنرل ندیم رضا سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email