نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال ، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، امیرالبحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے کورونا وبا کی نٸی لہر کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدر آمد پر زور دیا ہے، کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلٸے ہمہ وقت تیار ہے۔

The post نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email