صوبائی کابینہ نے بلوچستان ایگریکلچر پالیسی کی منظوری دیدی

صوبائی کابینہ نے بلوچستان ایگریکلچر پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے بلوچستان فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ2021 کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری بلوچستان اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے روڈ سیکٹر اسکیم ڈسٹرکٹ نصیرآباد پر نظر ثانی کی منظوری دے دی اور کابینہ نے کچھی واٹر سپلائی پراجیکٹ سے متعلق کابینہ ممبران کی جانب سے مرتب سفارشات کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ بہت جلد کسان کارڈ کا اجراء کیا جائے گا ،  مذکورہ پراجیکٹ کا فیز ون مکمل ہو چکا ہے ، کچھی واٹر سپلائی پراجیکٹ فیز ٹو سے 93 ہزار سے زائد لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔

کابینہ نے مذکورہ واٹر سپلائی پراجیکٹ کے راستے میں ملحقہ گاؤں کو پینے کے پانی کی فراہمی کا  ، پٹ فیڈر، کھیر تھر اور کچھی کینالز سے پینے کے پانی کی لیبارٹری ٹیسٹ اور مکمل اسٹڈی کروانے کا فیصلہ کیا۔

اس کے علاوہ  صوبائی کابینہ نے ضلع ژوب میں جدید ذبح خانے اور میٹ پراسیسنگ اور پیکیننگ یونٹ کے تخمینہ لاگت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں گزشتہ چند روز کے دوران صوبے میں مختلف واقعات کے شہداء، قبائلی اور سیاسی افراد کے انتقال پر انکی روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

The post صوبائی کابینہ نے بلوچستان ایگریکلچر پالیسی کی منظوری دیدی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email