آمنہ الیاس کی ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک نئی دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور آئے دن اپنی دلچسپ، مزاحیہ ویڈویوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں، فالوورز اور دوستوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

آمنہ الیاس کی جانب سے ایک نئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے کام سے چھٹی کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

آمنہ الیاس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک اداکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ اچانک اپنے ڈائریکٹر کو بتائے بغیر چھٹی کر لیتی ہے، جب ڈائریکٹر سیٹ پر بلانے کے لیے کال کرتا ہے تو وہ کیسے اچانک سے خود کو زخمی دکھا کر چھٹی کر لیتی ہے۔

آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ گئے ہیں جن میں اُن کی ویڈیو کی تعریفیں کی جا رہی ہے۔

آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر معروف اداکارہ ایمن خان کی جانب سے بھی ہنستے ہوئے کمنٹ کیا گیا ہے۔

The post آمنہ الیاس کی ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email