نیب نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے بیان کی تردید کر دی

نیب نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے بیان کی تردید کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین نے نیب کی وجہ سے بیوروکریسی کام نہ  کرنے سے متعلق بیان دیا تھا۔ شوکت ترین کے بیان کو بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ نیب کے اس وقت تیرہ سو ارب کے 1273 ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ان میں سے بیوروکریسی کے خلاف مقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں، اس کے باوجود تواتر کے ساتھ نیب کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نیب پر الزام تراشی اور بیوروکریسی کی حوصلہ شکنی کرنا مقصود ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بیوروکریسی کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، قومی احتساب بیوروکریسی کا نہ صرف احترام کرتا ہے بلکہ ان کی خدمات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے، نیب کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کو ایک متحرک ادارہ بنا دیا ہے، بیوروکریسی اگر آئین اور قانون کے مطابق کام کرتی ہے تو اسے نیب سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، وزیر خزانہ کو مشورہ ہے کہ وہ نیب آرڈیننس کا مکمل جائزہ لیں۔

The post نیب نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے بیان کی تردید کر دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email