موجودہ حکومت نے زرعی شعبے کو اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے ،فخر امام

وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے زرعی شعبے کو اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سید فخر امام نے او آئی سی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو زرعی اعتبار سے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کے لئے تیزی سے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

سید فخر امام نے یہ بھی کہا کہ گندم، چاول، گنے اور پھلوں کو مختلف طریقوں سے کاشت کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا کی بہترین مٹی اور آبپاشی کا موثر نظام ہونے کے باوجود ہم زرعی شعبے کی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرنے میں ناکام رہے۔

سید فخر امام کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے زرعی شعبے کو اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اچھی قیمتوں والی فصلوں اور دالوں کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

سید فخر امام کا کہنا تھا کہ حکومت مویشیوں کی افزائش نسل کی بہتری ، پانی کے تحفظ اور فارم میکنزم کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر سید فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کو بہترین پیداوار کے حصول کے لئے رعایتی نرخوں پر زرعی مشینری کے ساتھ ساتھ معیاری بیج فراہم کیا جا رہا ہے۔

The post موجودہ حکومت نے زرعی شعبے کو اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے ،فخر امام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email