سونے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  8 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار 364 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 اضافے کے بعد 1 لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار 364 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر اضافے سے 1817 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ہے۔

The post سونے کی قیمت میں اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email