آج سے نادرا کے ذریعے ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفیکیٹس کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے ، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ آج سے پنجاب کے تمام اضلاع میں نادرا کے ذریعے ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفیکیٹس کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ اب وراثت کےقانونی حقدار عدالتوں سے رجوع کیے بغیر نادرا سے 15 دن میں باآسانی سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اس عمل سے عدالتی نظام پر یہ غیر ضروری بوجھ کم ہو گا۔

The post آج سے نادرا کے ذریعے ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفیکیٹس کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے ، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email