وزیرِ اعظم عمران خان سے شیریں مزاری کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور چئیر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں لا پتہ افراد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں لا پتہ افراد کے حوالے سے موجود بل کو بھی جلد ہی منظوری کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی سربراہی میں وزارت کے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

The post وزیرِ اعظم عمران خان سے شیریں مزاری کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email