بھٹو کا چورن بیچنے والے زرداری کی سیاہ کاریاں عوام سے چھپا رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بھٹو کا چورن بیچنے والے زرداری کی سیاہ کاریاں عوام سے چھپا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے سعید غنی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے بدتمیز وزرا کا گینگ کشمیر میں چائنا کٹنگ کے لیے اترا ہوا ہے، بھٹو کی ہزار سال والی جنگ نواسہ امریکا میں بس اسٹینڈ پر لڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خالصتان تحریک کو نقصان پہچانے والے پی پی پی کے ہی سربراہاں تھے، بھنڈراں والا سمیت ہزاروں سکھوں کا قتل پی پی پی کی چیئرپرسن کی وجہ سے ہوا، خالصتان تحریک کی کمزوری کی وجہ سے کشمیر کی آزادی کو نقصان بے نظیر بھٹو نے دیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سعید غنی اپنے زرخرید ادیبوں کی تاریخ کے بجائے دوسرا رخ بھی عوام کو بتائیں، پی پی پی کی بنیاد سے لیکر آج تک کشمیر میں غداری کے باب موجود ہیں، ایٹم بم تو بن گیا مگر سندھ کی عوام کو پی پی ابھی تک گھاس کھلا رہی ہے، سعید غنی کشمیریوں کو بتائیں کہ سندھ میں کس طرح تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سعید غنی جلسے میں بتائیں کہ کراچی کا سب سے بڑا منشیات فروش کون ہے، منشیات فروش شخص ملک کے صادق و امین وزیراعظم پر الزام لگا رہا ہے، پی پی کے سینئر رہنما نابالغ بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑے ہیں، 25 جولائی کشمیر سے پی پی پی اور ن لیگ سے نجات کا دن ثابت ہوگا۔

The post بھٹو کا چورن بیچنے والے زرداری کی سیاہ کاریاں عوام سے چھپا رہے ہیں، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email