ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار 10 فیصد کم ہو گئی

ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار 10 فیصد کم ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی مالی سال 2019-20 کی اسٹیٹ آف ریگولیٹڈ پٹرولیم انڈسٹری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک سال کے دوران ایل این جی کی طلب میں 40 فیصد کمی ہو گئی ہے۔

اوگرا رپورٹ کے مطابق قدرتی گیس کی پیداوار 2379 سے کم ہو کر 2138 ایم ایم سی ایف ڈی ہو گئی ، گیس کی یومیہ طلب 3714 میگاواٹ رہی ، گیس کی قلت کو ایل این جی کی درآمد سے پورا کیا گیا۔

اس کے علاوہ کورونا کی وجہ سے آئل سیکٹر کو بھی مسائل کا سامنا رہا ، پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 26.42 فیصد کمی ہوئی اور آئل ریفائنریز کی پیداوار میں 20.43 فیصد کمی ہوئی۔

The post ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار 10 فیصد کم ہو گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email