علی امین گنڈا پور کا بیان ملک میں انتشار کی سیاست کو ہوا دینے کے مترادف ہے ، نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا بیان ملک میں انتشار کی سیاست اور نفرت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نفرت اگل رہے ہیں، وہ اپنا قد کاٹھ دیکھ کر بات کریں، پیپلزپارٹی کے کارکنان کو بھرپور اور دو ٹوک جواب دینا اچھے طریقے سے آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پر تنقید کرنے سے قبل  تحریک انصاف اپنے گریبان میں جھانکے ، کشمیر کا سودا کس نے کیا؟ مودی کی جیت کو کشمیر کا حل کس نے قرار دیا یہ سب کے سامنے ہے۔

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے عظیم لیڈر کے خلاف بیان سے حقاق کو نہیں چھپایا جا سکتا ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے مسئلے پر واضح کہا کہ ہزاروں سال جنگ لڑنی پڑی تو بھی لڑیں گے لیکن سمجھوتا نہیں کریں گے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت حقائق کا سامنا کرنے کے بجائے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتی ہے ، پیپلزپارٹی کو کسی کے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان کو اپنی شناخت دینے والے 90 ہزار قیدیوں کو رہا کروانا بھٹو صاحب کا قصور تھا ، بھٹو شہید نے پھانسی کا پھندہ قبول کیا لیکن سپر پاور امریکا کے ساتھ بھی سمجھوتا نہیں کیا۔

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ علی امین غنڈاپور الیکشن مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور رقم تقسیم کرتے ہوئے پکڑا گیا ، الیکشن کمیشن علی امین گنڈاپور کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انہیں الیکشن مہم سے چلانے سے فوری روکے اور کشمیر سے نکالنے کے احکامات جاری کرے۔

The post علی امین گنڈا پور کا بیان ملک میں انتشار کی سیاست کو ہوا دینے کے مترادف ہے ، نفیسہ شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email