پاکستان تاجکستان کے درمیان مزہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان تاجکستان کے درمیان قریبی مزہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی جس میں میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کے نئے حالات خاص کر تاجک افغان بارڈر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان تاجکستان کے درمیان دفاع کے شعبے میں اشتراک و تعاون کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تاجکستان کے وزیر دفاع نے علاقائی امن و استحکام اور افغان امن عمل کے زریعے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف نے علاقائی رابطوں کے حوالے سے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے علاقائی روابط کے فروغ کے لیے تاجکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

اس موقع آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پر پاکستان تاجکستان سے برادرانہ تعلقات کی نہایت قدر کرتا ہے، پاکستان تاجکستان کے درمیان قریبی مزہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے مختلف علاقائی امن سکیورٹی اور استحکام سے متعلقہ امور پر یکساں موقف ہے۔

The post پاکستان تاجکستان کے درمیان مزہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email