بجلی کی طلب میں اضافے سے پاور سیکٹر زیادہ چیلنجنگ بن گیا ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کی طلب میں اضافے سے پاور سیکٹر زیادہ چیلنجنگ بن گیا ہے، حماد اظہر

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے جرمن سفیر سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی اور حماد اظہر نے جرمنی کے تعاون سے چلنے والے توانائی منصوبوں سے سفیر کو آگاہ بھی کیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل سے نئی متبادل توانائی پالیسی کی منظوری اہم سنگ میل ہے، نئی پالیسی کے تحت 2025 تک 20 فیصد بجلی سستے متبادل ذرائع سے پیدا ہوگی اور 2030 تک متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار 30 فیصد ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی شعبے میں بجلی کی طلب میں 15 فیصد اور مجموعی طور پر 20 اضافہ ہوا ہے، حکومت بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

اس ملاقات میں جرمن سفیر نے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

The post بجلی کی طلب میں اضافے سے پاور سیکٹر زیادہ چیلنجنگ بن گیا ہے، حماد اظہر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email