افغانستان کی صورتحال کے پاکستان پر بھی اثرات ہیں، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کے پاکستان پر بھی اثرات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو ہو رہا ہے تشویش ناک ہے، کل بھی ہمارے تین سپاہی شہید ہوئے، بہت سی خواتین ڈر گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی اپنے قلم کے ذریعے اپنی سوچ کی عکاسی کرتی تھی، ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں اسامہ بن لادن شہید ہے دوسری طرف کہتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو غدار ہے، اسامہ بن لادن شہید والے اپنے الفاظ واپس لیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے رول ماڈلز کو پہچانے، پنجاب کی کتاب سے ملالہ کی تصویر ہٹا دی گئی ہے اور کتاب روک دی گئی ہے، وفاقی وزیر کہہ رہے ہیں یہ افسوسناک ہے یہ کنفیوز حکومت ہے۔

The post افغانستان کی صورتحال کے پاکستان پر بھی اثرات ہیں، شیری رحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email