گندی پتیلی کو باآسانی صاف کرنے کے چند نسخے

آکثر اوقات آپ نے دیکھا ہوگا کہ کھانا پکاتے ہوئے کھانا اگر تھوڑا  جل جاتا ہے تو اسکے داغ پتیلی پر جم جاتے ہیں اور اسے صاف کرنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے۔

لیکن برتین دھوتے ہوئے جب بات پتیلیوں یا جلے ہوئے برتنوں کی ہوتی ہے تو ان کو صاف کرنے کا مسئلہ الگ ہی ہوتا ہے، مانجھ مانجھ کر ہاتھ تھک جاتے ہیں۔ مگر ہماری ویب ٹپس میں آپ کو آسان چیزیں ہی بتائی جاتی ہیں اس لئے آج بھی چکھ آسان ٹپس آپ کے لئے موجود ہیں۔

یہ ہیں گندی پتیلی پر موجود ضدی داغوں کو صاف کرنے کے چند نسخے:

1۔ پتیلی ہو یا کڑاہی، اس کے نیچے پیندے پر بیکنگ سوڈا ڈالیں اور پھر سرکہ ڈال کر اچھی طرح اس کو رگڑیں اور صاف کرلیں۔

2۔ سرکے میں لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس سے برتنوں کو دھو لیں، یہ بھی فائدہ مند ٹپ ہے۔

3۔ پتیلیوں میں کالا پن آجائے اور یہ رگڑ نے سے بھی صاف نہ ہوں تو آپ ایک آلو کے دو ٹکڑے کریں اور اس پر نمک ڈال کر برتن پر رگڑیں۔ نمک میں چونکہ نمکیات ہوتی ہے جو کالے پن کو ختم کرنے میں آپ کی بڑی مدد کرے گا۔

The post گندی پتیلی کو باآسانی صاف کرنے کے چند نسخے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email