کورونا کی ویکسین سے کونسی بیماری کا خطرہ ہو سکتا ہے؟ ماہرین نے بری خبر سنا دی

کورونا کی ویکسین سے کونسی بیماری کا خطرہ ہو سکتا ہے؟ اس حوالے سے ماہرین نے بری خبر سنا دی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریگولیٹری فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس کی ویکسین جانسن اینڈ جانسن کے انتباہی لیبل کو ازسر نو جاری کیا ہے جس میں اعصابی بیماری گیلین بیری سینڈروم میں مبتلا ہونے کے خطرے میں اضافے کی معلومات شامل کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گیلین بیئر سینڈروم ایک اعصابی بیماری ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام اعصابی خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے جو پٹھوں کی کمزوری اور بہت سے سنگین کیسز میں فالج کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین جانسن اینڈ جانسن کی خوراکیں لینے والے 100 افراد میں گیلین بیری سینڈروم کی تشخیص ہوئی۔

اس کے علاوہ ان میں سے 95 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہے جبکہ ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے۔

 

The post کورونا کی ویکسین سے کونسی بیماری کا خطرہ ہو سکتا ہے؟ ماہرین نے بری خبر سنا دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email