جانئیے ہڈیوں کو مضبوط کرنے والا پھل کونسا ہے؟

ویسے تو انسانی ہڈیوں کو مضبوط کرنے کے لئے کلشیم اور وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آب ایک پھل کی مدد سے بھی ہڈیوں کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے اور وہ پھل ’کھجور‘ ہے۔

کھجور کھانا سنتِ نبویﷺ ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ افطار یا عام دنوں میں بھی روزانہ   کھجور کھانا صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق کھجوروں میں کاربن موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

 ایک اور طبی تحقیق کے مطابق کھجور میں موجود منرلز جیسے فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشیئم اور میگنیشم ہڈیوں کو مضبوط بناکر ہڈیوں کے بھربھرے پن جیسے امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔

ہڈیوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ نظام ہاضمہ کے مناسب افعال کے لیے بہت ضروری جز ہے۔

فائبر کے استعمال سے قبض کی روک تھام ہوتی ہے جبکہ آنتوں کی سرگرمیاں تیز ہوتی ہیں۔

برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ روزانہ کھجور کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کا نظام ہاضمہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔

فائبر، پوٹاشیم، میگنیشم اور وٹامنز کی موجودگی کھجور کو بہترین پھل بناتی ہے۔

 کھجور میں موجود شکر اور گلوکوز جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں۔

کھجور معدے میں نقصان دہ بیکٹیریا کی مقدار کم کرتی ہے جن کا آنتوں میں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

 کھجوریں موسمی الرجی سے متاثر ہونے والے افراد میں ورم کا خطرہ کم کرتی ہیں۔

کھجور جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد دیتا ہے، اس میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے۔





The post جانئیے ہڈیوں کو مضبوط کرنے والا پھل کونسا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email