اپرکوہستان میں حملہ پاکستان کی ترقی پرحملہ ہے ،احسن اقبال

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپرکوہستان میں حملہ پاکستان کی ترقی پرحملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملسم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں سیکیورٹی واپس لینے کافیصلہ بچانہ ہے، جو مجھ پر حملہ آور تھا وہ دوسری گولی نہیں چلا سکا، مجھ پر حملےکےوقت سیکیورٹی والوں نے حملہ آور کوقابوکیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے لیڈرشپ کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمےداری ہوتی ہے، میڈیا میں آیا کہ امریکا نے تردید کی اڈے نہیں مانگے، وزیرخارجہ یا وزیراعظم آکر اڈوں سے متعلق وضاحت دیں کہ امریکانےاڈےمانگے ہیں یاہم خودساختہ انکارکررہےہیں۔

The post اپرکوہستان میں حملہ پاکستان کی ترقی پرحملہ ہے ،احسن اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email