کیا بالوں کا گرنا کسی بیماری کی نشاندہی کرتا ہے؟

 بال انسان کی شخصیت اور نسوانی حسن کے لئے بہت اہم ہوتے ہیں اور اسے خوبصورت بنانے کے لئےنت نئے طریقے، مہنگے شیمپو اور دیگر تیل اور نسخوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ کو اندازہ ہے کہ آپ کے بال گرنے کا اصل سبب کوئی بیماری بھی ہوسکتی ہے، اگر نہیں تو اس حوالے سے آج کا یہ آرٹیکل پڑھنا آپ کے لئے بہت ضروری ہے۔

سائنسی تحقیق کے مطابق انسان کے بالوں اور جسمانی صحت کے درماین بہت گہرا تعلق ہے کیونکہ اگر آپ کسی بیماری کا شکار ہیں تو اس کا سیدھا اثر آپ کے بالوں کی صحت پر بھی ہوتا ہے۔

بالوں کا دو منہ ہونا:

 آپ کے بال دو منہ ہورہے ہیں تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کا معدہ خراب ہے یا اس سے گیس کا اخراج کم سے کم ہے، جس کا اثر بالوں پر بھی واضح ہوتا ہے کہ لیکن یہ بات بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں۔

بالوں کا خشک ہونا:

اگر بال بہت زیادہ خشک ہیں یا سر میں خشکی ہورہی ہے تو  آپ کے جسم میں فائٹوٹاکسرز کی کمی ہے جس کی وجہ سے آپ کو جسم پر دانے پر بھی نکل آتے ہیں اور جگر کے مسائل بھی ہو رہے ہیں۔

بالوں کا لچکدار ہونا:

اگر بال لچکدار اور مضبوط ہیں تو اس کا مطلب کسی حد تک یہ بھی ہے کہ غذا سے جتنی طاقت جسم کو ملنی چاہیئے اس کا آدھا فیصد حصہ بالوں کو مل رہا ہے، یوں آپ کے اکثر اوقات تھکے تھکے رہتے ہیں۔

بالوں کا ٹوٹنا:

 اگر آپ کے بال آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں اور ہر وقت ہی ایسا ہوتا ہے تو آپ کو ہارمونل مسائل بے حد ہیں جن کے لئے آپ کوڈاکٹر سے ہر ہفتے رجوع کرنا چاہیئے ورنہ ہارمونز پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

گنج پن کا شکار ہونا:

 اگر آپ گنج پن کا شکار ہو رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے اندر تھائیرائیڈز کی کمی یا حد سے زیادہ ذیادتی ہوچکی ہے جس کے اثرات بالوں پر پڑ رہے ہیں۔

بالوں میں خشکی ہوجانا:

 بالوں میں خشکی بدہضمی کے مسلسل ہونے کی وجہ بھی ہوتی ہے کیونکہ اس سے جسم کے اضافی مآدے خارج نہیں ہو پاتے۔ اور یوں سکیلنگ شروع ہو جاتی ہے، جس سے خشکی بڑھتی رہتی ہے۔

اگر آپ کے ساتھ بھی ان میں سے کوئی مسئلہ درپیش ہے تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اپنا مکمل چیک اپ کروائیں تاکہ بالوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کو فوری طوری پر روکا جائے۔

The post کیا بالوں کا گرنا کسی بیماری کی نشاندہی کرتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email