ایس او پیز کی کامیابی اور حکومت کی حکمت عملی پوری دنیا کے لیے مثال ہے، شبلی فراز

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف ملک میں ایس او پیز کی کامیابی اور حکومت کی حکمت عملی پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینٹر شبلی فراز نے زیر پاکستان میں ویکسین بنانے سے متعلق اجلاس میں کہا ہے کہ ایسی ویکسین بنائیں جو مقامی استعمال کے ساتھ ساتھ برآمد کے لئے بھی میسر ہو، ہمارے پاس قابل لوگ اور کمپنیاں ہیں ضرورت جزبے اور سپورٹ کی ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ہمیں مسقبل کے لیے تیار رہنا ہوگا، حکومت مکمل طور پر تعاون کے لیے تیار ہے، ویکسین کی ڈیولیپمنٹ کے لیے کامسٹیک کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مختلف وزارتوں اور سٹیک ہولڈرز کو اکھٹہ کرکے ون ونڈو کمیٹی کے زریعے سفارشات وزیراعظم کو پیش کریں گے اور کامسٹیک کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اکھٹہ کرکے راہنمائی کردار ادا کرے گے۔

The post ایس او پیز کی کامیابی اور حکومت کی حکمت عملی پوری دنیا کے لیے مثال ہے، شبلی فراز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email