شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کر دیا

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی مختلف ویکسین نہ لگوائیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ایک سے زائد کمپنیوں کی ویکسین لگوانا خطرناک رجحان ہے کیونکہ اس کے صحت پر اثرانداز ہونے سے متعلق اعداد و شمار انتہائی کم ہیں۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر مختلف ممالک کے شہری یہ فیصلہ کرنا شروع کر دیں کہ انہیں کب تیسری اور چوتھی ویکسین لگوانی ہے تو افراتفری کی صورت حال پیدا ہو جائے گی۔

 

The post شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email