تاجکستان کے ساتھ تعلیم اور توانائی کے شعبوں کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تاجکستان کے ساتھ، تعلیم، ہاؤسنگ، انفراسٹرکچر ، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل میں شریک دیگر وزرائے خارجہ کے ہمراہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ کے دورہ ء پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان اور تاجکستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،تاجکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ کاسا منصوبوں کی بروقت تکمیل، توانائی راہداری کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے تاجک صدر کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں سے آگاہ کیا ہے۔

The post تاجکستان کے ساتھ تعلیم اور توانائی کے شعبوں کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں، شاہ محمود قریشی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email