وزیر اعظم کی وراثتی سرٹیفیکیٹس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

وزیراعظم عمران خان نے  پنجاب میں  وراثتی سرٹیفیکیٹس کے اجرا  کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  قوانین کے مطابق اب قانونی ورثاء عدالتوں سے رجوع کیے بغیر نادرا سے 15 دن کے اندر سکسیشن سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکتے ہیں، اس اقدام سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا اور ورثاء کو اپنا جائز قانونی حق جلد اور آسان طریقے سے میسر ہوگا۔

 تقریب میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یہ نظام خصوصی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خاص افادیت کا حامل ہے، جن کو پہلے وراثتی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے پاکستان آنا پڑتا تھا اب وہ بیرون ملک ہی بایئو میٹرک تصدیق سے سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکتے ہیں، اسلام آباد میں اس نظام کی کامیابی کے بعد بنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا نے بھی ان قوانین کو اپنے صوبوں میں اختیار کر لیا ہے اور صوبہ پنجاب نے اس ضمن میں تمام قانونی ضروریات پوری کر لی ہیں اور اب تمام اضلاع میں موجود نادرا سینٹرز وراثتی سرٹیفیکیٹ اجرا کرنے کے مجاز ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اقدام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس ویژن کا حصہ ہے جو شہریوں کو ان کے جائز حقوق بغیر دقت حاصل کرنے کو یقینی بناتا ہے

The post وزیر اعظم کی وراثتی سرٹیفیکیٹس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email