کراچی: موسم گرم اور مرطوب رہے گا

کراچی شہر میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ کم ہونے کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جس سے  حبس ہوگا۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی شدید گرمی میں پارہ 36 ڈگری کو چھو گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شہرقائد  میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر کے شمال مغرب میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں، تھنڈر سیلز کے نتیجے میں شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ 16 جولائی تک شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، یہ مون سون کا پہلا اسپیل ہے، جس میں درمیانی درجے کی بارشیں ہونگی،20 اور 21 جولائی کو بھی شہر میں بارشیں متوقع ہیں۔

The post کراچی: موسم گرم اور مرطوب رہے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email