فلک نے سارہ کو دی الگ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان گلوکار فلک شبیر اور پاکستانی ادکارہ و ماڈل سارہ خان کی گزشتہ سال شادی ہوئی ہے جس کے بعد یہ جوڑا سوشل میڈیا کی زینت بنا رہتا ہے۔

فلک شبیر اور بیگم سارہ خان کو خوش کرنے کے لئے نئے انداز اپناتے ہیں جو کہ مداحوں کو بہت پسند بھی اآتے ہیں۔

حال ہی میں اس جوڑے کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں فلک نے سارہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر الگ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

فلک شبیر کے اکاؤنٹ سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس طرح اپنی بیگم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان ایک کمرے میں موجود ہیں جو کہ گلابی رنگ کے عباروں اور لائٹوں سے سجا ہوا ہے جبکہ اداکارہ اپنے برتھ ڈے کیک کے پاس کھڑی ہوئی ہیں۔

ایسے میں فلک ہاتھ میں گلدستہ لئے کمرے میں داخل ہوتے ہیں اور سارہ کو گلدستے کے ساتھ ایک گولڈ پینڈنٹ بھی تحفتاً پیش کرتے ہیں۔

سارہ خان نے بھی اپنے برتھ ڈے کی کچھ تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر مداحوں کے ہمراہ شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

خیال رہے کہ اس سے قبل فلک شبیر نے رواں ماہ ایک بڑے سرپرائز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یاد رکھیں ہماری شادی کی پہلی سالگرہ 16 جولائی کو ہے اور ہمارے پاس آپ سب کے لئے ایک سرپرائز ہے۔

The post فلک نے سارہ کو دی الگ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email