عامرخان کو کاجول کے ساتھ کام نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اداکار عامرخان کو کاجول کے ساتھ کام نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ جب میں اداکارہ کاجول کے ساتھ فلم بازی گر کے لئے کام کررہا تھا تو عامر نے مجھ سے ان سے متعلق پوچھا اور کہا کہ وہ کاجول کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے عامر تک ایک پیغام پہنچایا کہ وہ بہت بری ہیں،کام پر کوئی توجہ نہیں لہٰذا تم اس کے ساتھ کام نہیں کر پاؤگے۔

شاہ رخ کا کہنا تھا کہ اسی رات میں نے تبدیلی دیکھ لی اور عامر کو کال کرکے واضح کیا کہ میں نہیں جانتا یہ کیا ہے لیکن اس نے اسکرین پر معجزہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ کاجول اور شاہ رخ کی فلم بازی گر 1993 میں ریلیز ہوئی تھی۔

The post عامرخان کو کاجول کے ساتھ کام نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، شاہ رخ خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email