نئی فلم میں امیتابھ کے کردار کی جھلک سامنے آگئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کی نئی فلم کے نئے کردار کی ایک جھلک سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کی نئی فلم ’گڈبائے‘ کی شوٹنگ سیٹ سے تصاویر سامنے آئی ہیں۔

لیجنڈری بھارتی اداکار کی ان تصاویر میں سے ایک میں امیتابھ بچن کو وین سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 جبکہ دوسری تصویر میں ان کے ساتھ اداکارہ رشمیکا منڈانا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایکتا کپور کی پیشکش گڈبائے کی ہدایتکاری وکاس بہل دے رہے ہیں۔

 جبکہ اس میں شیوین نارنگ اور پاویل گلاٹی بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

The post نئی فلم میں امیتابھ کے کردار کی جھلک سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email